چھوٹی عمر کے بچے کی امامت کا کیا حکم ہے؟
سوال نمبر:3930
السلام علیکم! زید کی عمر 16 سال ہے اور وہ امسال نماز اور تراویح پڑھانا چاہتا ہے۔ کیا زید کے پیچھے تراویح اور نماز ہوگی؟
سوال پوچھنے والے کا نام: علی احمد
- مقام: حیدرآباد
- تاریخ اشاعت: 16 جون 2016ء
موضوع:شرائط امامت | امامت
جواب:
زید نمازِ تراویح کی امامت کروا سکتا ہے۔ اس کی اقتداء میں نماز اور تراویح ادا ہو
جائےگی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 21 November, 2024 09:43:47 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3930/