خواب میں بارش دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟
سوال نمبر:3925
السلام علیکم! میں نے خواب میں دیکھا کہ آسمان سے ہلکی بارش شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پانی کے صاف وشفاف قطروں کے ساتھ ساتھ دو دو روپے کے سکّے برستے ہیں جو میں کافی مقدار ميں چن لیتا ہوں۔ پھر آسمان سفید ہو جاتا ہے۔ اس کی تعبیر کا ہوگی؟
سوال پوچھنے والے کا نام: قاسم رضا
- مقام: سیالکوٹ
- تاریخ اشاعت: 28 مئی 2016ء
موضوع:خواب اور بشارات
جواب:
خواب میں بارش اور مال و زر دیکھنا خیر و منفعت کی طرف اشارہ ہے۔ یہ نیک خواب ہے جس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 22 November, 2024 03:08:00 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3925/