Fatwa Online

نماز کو دین کا ستون کیوں کہا گیا ہے؟

سوال نمبر:389

نماز کو دین کا ستون کیوں کہا گیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

موضوع:عبادات

جواب:

نماز کو دین کا ستون کہا گیا ہے، حدیثِ مبارکہ میں ہے :

اَلصَّلَاةُ عِمَادُ الدِّيْنِ، فَمَنْ تَرَکَهَا فَقَدْ هَدَمَ الدِّيْنَ.

عجلونی، کشف الخفاء، 2 : 40

’’نماز دین کا ستون ہے جس نے اس کو ترک کیا پس اس نے پورے دین کو منہدم کیا۔‘‘

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز کو دین کا مرکزی ستون قرار دیا ہے جس طرح کوئی عمارت بغیر ستون کے قائم نہیں رہ سکتی اسی طرح دین کی عمارت اقامتِ صلوۃ کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی۔ دین کی عمارت کو قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ بندہ نماز قائم کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 23 November, 2024 06:22:17 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/389/