Fatwa Online

خواب میں غلاظت دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

سوال نمبر:3883

خواب میں غلاظت دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ملک شمس العارفین

  • مقام: دمام، سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 28 اپریل 2016ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

حضرت دانیال رحمۃ اللہ علیہ کا فرمان ہے کہ خواب میں انسان کا پاخانہ دیکھنا مالِ حرام، چوپائے کا پاخانہ دیکھنا مالِ حرام اور درندوں کا پاخانہ دیکھنا ایسے مال کی دلیل ہے جو ظلم سے حاصل ہوگا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں فضلہ و غلاظت کا آدمی سے جدا ہونا نقصان کی دلیل ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ وہ غلاظت میں گیا اور اس میں غرق ہوا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ خواب دیکھنے والے کو حاکم سے غم و تکلیف پائے گا اور اگر دیکھے کہ ناپاکی اس کے جسم اور کپڑوں پر گری ہے تو دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والے کا نقصان ہوگا۔
یہ فیصلہ خواب دیکھنے والے نے کرنا ہے کہ اس نے غلاظت کس حال میں دیکھی، اسی کے مطابق خواب کی تعبیر ہوگی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 22 November, 2024 04:15:45 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3883/