Fatwa Online

کیا نابالغ بچے سونے کے زیور پہن سکتے ہیں؟

سوال نمبر:3876

السلام علیکم! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام کیا نابالغ بچے کو سونے کا زیور پہنا سکتے ہیں؟ جبکہ بچے کی عمر ابھی دو۔چار سال ہو۔

سوال پوچھنے والے کا نام: اشتیاق احمد

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 09 اپریل 2016ء

موضوع:معاشرت

جواب:

بچے کی تربیت ایسے ماحول میں ہونی چاہیے جس میں اس کے اندر گناہوں سے نفرت کا جذبہ پیدا ہو، اور وہ اللہ اور اس کے رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعین کردہ اوامر بجا لائیں اور نواہی سے دور رہے۔ بچے کے سامنے اچھا نمونہ اور معیار رکھنا ضروری ہے۔ شریعت نے سونا پہننا مرد کے لیے حرام اور باعثِ گناہ قرار دیا ہے اس لیے بچوں کو پہنانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اگر پہنایا گیا تو پہنانے والے گناہ گار ہوں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 06:04:29 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3876/