Fatwa Online

کیا بیوی کو ’میری طرف سے تم فارغ ہو‘ کہنے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

سوال نمبر:3856

السلام علیکم مفتی صاحب! میری دوست کے شوہر نے اسے دو مرتبہ کہا کہ میری طرف سے تم فارغ ہو، کیا ایسا کہنے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عاصمہ

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 09 اپریل 2016ء

موضوع:طلاق بائن  |  طلاق

جواب:

اگر شوہر نے طلاق کی نیت سے بیوی کو کہا کہ ’میری طرف سے تم فارغ ہو‘ یا بیوی نے طلاق کا مطالبہ کیا تو جواباً شوہر نے کہا ’تم فارغ ہو‘ تو طلاقِ بائن واقع ہوگئی، جس سے ان کا نکاح ختم ہوچکاہے۔ اگر رجوع کرنا چاہتے ہیں اور دوبارہ بطور میاں بیوی کے ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو دوبارہ نکاح کرنا ضروری ہے۔ جواب کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

کنایہ کے بعد صریح الفاظ میں‌ دی گئی طلاق کا کیا حکم ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 10:13:45 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3856/