Fatwa Online

کیا امام نسائی کی کتاب ’خصائص علی‘ کی روایات مستند ہیں؟

سوال نمبر:3837

السلام علیکم مفتی صاحب! کیا امام نسائی کی کتاب ’خصائص علی کرم اللہ وجہہ الکریم‘ کی روایات مستند ہیں؟ اہل سنت کے ہاں‌ اس کتاب کی اہمیت کیا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: چوہدری احمد علی

  • مقام: اسلام آباد
  • تاریخ اشاعت: 21 مارچ 2016ء

موضوع:فضائل و مناقبِ‌ اہلبیتِ اطہار

جواب:

ابوعبدالرحمن احمد بن شعیب نسائی رحمۃ اللہ علیہ بلند پایہ امام، محدث اور مقتدائے زمانہ تھے۔ آپ نے ’سنن نسائی‘ کے نام سے صحیح احادیث کا ایک عظیم الشان مجموعہ ترتیب دیا۔ بےمثل قوت حافظہ اور قابل اعتماد احادیث نبوی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم جمع کرنے کے لیے عرق ریزی سے کام کرنے پر آپ کو ’حافظ الحدیث‘ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔ علمائے حدیث امام نسائی کی جرح و تعدیل کو معتبر مانتے ہیں۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نقدِ رجال میں انتہائی محتاط، معتدل اور اپنے معاصرین پر مقدم تھے۔ حدیث اور علل پر اپنی تصنیفات کی صورت میں آپ نے بہت سا علمی ذخیرہ چھوڑا ہے۔ اہلِ سنت کے ہاں ان کی بیان کردہ روایات مستند اور قابلِ اعتبار ہیں۔ ان کی تصنیف ’خصائصِ علی کرم اللہ وجہہ الکریم‘ قابلِ قدر اور بلند پایہ تصنیف ہے۔ اللہ تعالی امام نسائی رحمۃ‌ اللہ علیہ پر رحم ‌فرمائے اور مسلمانوں کی طرف سے انہیں جزائے خیر عطاء فرمائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 11:03:49 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3837/