Fatwa Online

اذان سننے کے بعد کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

سوال نمبر:383

اذان سننے کے بعد کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء

موضوع:اذان

جواب:

اذان سننے کے بعد پہلے درود شریف پڑھے اور پھر یہ دعا پڑھے:

اَللّّٰهُمَّ رَبَّ هٰذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدا نِالْوَسِيْلَةَ وَالْفَضِيْلَةَ وَالدَّرَجَةَ الرَّفِيْعَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَّحْمُودَ نِالَّذِيْ وَعَدْتَّهُ وَارْزُقْنَا شَفَاعَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِط اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ.

’’اے اللہ! اس دعوت کامل اور اس کے نتیجے میں قائم ہونے والی نماز کے رب! تو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وسیلہ اور فضیلت اور بلند درجہ عطا فرما اور ان کو اس مقام محمود پر فائز فرما جس کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے، اور ہمیں روزِ قیامت ان کی شفاعت سے بہرہ مند فرما۔ بے شک تو اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 18 April, 2024 10:34:17 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/383/