بارش کے لیے چندہ جمع کر کے صدقہ کرنا کیسا ہے؟
سوال نمبر:3818
کیا استسقاء کیلۓ اجتماعی طور پر گائے کا صدقہ کرنا جائز ہے؟ کہ ہر امیر اور غریب سے چندہ کا مطالبہ کیا جاتا ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: عبداللہ
- مقام: ٹانک
- تاریخ اشاعت: 01 مارچ 2016ء
موضوع:صدقات
جواب:
صدقہ و خیرات کا اصول یہ ہے کہ صاحب استطاعت افراد اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اللہ
کی راہ میں غرباء و مساکین یا خیر کے کسی کام میں خرچ کریں۔ اس کے لیے چندہ جمع کرنا
اور غریب افراد کو چندہ دینے پر مجبور کرنا کسی بھی طور درست نہیں۔ اگر بارش نہ ہو
رہی ہو تو اس کے لیے دعاؤں کا اہتمام کیا جائے، نماز استسقاء پڑھی جائے اور گناہوں
توبہ کی جائے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 22 November, 2024 05:28:05 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3818/