Fatwa Online

خواب میں خود کو ننگے پاؤں دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

سوال نمبر:3811

السلام علیکم! مفتی صاحب میں اکثر خواب میں اپنے آپ کو ننگے پاؤں دیکھتا ہوں اور کبھی کبھی میں خواب میں اپنے آپ کو ننگا (بغیر کپڑوں کے) بھی دیکھتا ہوں۔ براہ مہربانی مجھے اس کی تعبیر بتا دیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: ایاز محبوب

  • مقام: ابوظہبی
  • تاریخ اشاعت: 19 فروری 2016ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

خواب میں خود کو ننگے پاؤں دیکھنا سفر میں مشکلات کی طرف اشارہ ہے۔ اگر صالح مرد اپنے آپ کو ننگا (بغیر کپڑوں) کے دیکھے تو خیر اور نیکی کی طرف اشارہ ہے اور اگر گنہگار دیکھے تو برائی، رسوائی اور بےحرمتی کی طرف اشارہ ہے۔

لہٰذا اپنے اعمال کی طرف توجہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے معافی طلب کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 November, 2024 12:58:17 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3811/