کیا حضرت عمر کے دور میں عورت کو بازار کا محتسب بنایا گیا تھا؟
سوال نمبر:3806
محترم مفتی صاحب! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! میں نے کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کا ایک کلپ دیکھا جس میں ڈاکٹر صاحب نے فرمایا کہ حضرت عمر رضي اللہ عنہ کے دور میں آپ نے ایک عورت کو بازار کی محتسب بنایا تھا۔ اور وہ بازار جاتی تھیں اور امور سرانجام دیتی تھیں۔ مجھے براہ کرم اس کا حوالہ عطا فرما دیں۔
اس کے علاوہ اس جیسے دیگر واقعات جو دور صحابہ میں ہوں، دور تابعین یا تبع تابعین، قرون اولی کے ہوں، کہ عورتوں نے گھر سے باہر کے امور میں حصہ لیا ہو۔ پڑھائی، میڈیکل، اس دور کی صنعت/انجینئیرنگ وغیرہ کسی بھی شعبہ ہائے زندگی میں۔ اور اگر اس موضوع پر کوئی کتاب ہو جو راہنمائي کر سکے تو براہ کرم ان کتب کا نام بھی عطا فرما دیں۔
الحمد للہ تعالی میں عربی، اردو، انگلش، فارسی میں کتاب وغیرہ پڑھ سکتا ہوں۔ لہذا مدلل تاریخ کی طرف میری راہنمائی فرمائيں۔
جزاک اللہ خيرا۔
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد احمد رضا المہروی
- مقام: اسلام آباد
- تاریخ اشاعت: 02 اگست 2016ء
موضوع:امور سیاست
جواب:
جس واقعہ کے بارے میں آپ نے دریافت کیا ہے یہ امام ابنِ حزم کی کتاب
’الإحكام في أصول الأحكام‘ اور ابن عبدالبر کی کتاب
’الإستيعاب في معرفة الأصحاب‘ کے حوالے کے ساتھ شیخ
الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف
اسلام میں انسانی
حقوق کے صفحہ 459- 460 پر درج ہے۔ سیرت صحابیات پر مشتمل کتب میں سے چند عربی کتب
کے نام درج ذیل ہیں:
- ابن سعد، ابو عبد اﷲ محمد (168-230ه). الطبقات الکبری. بيروت، لبنان: دارصادر
- ابن عبد البر، ابو عمر يوسف بن عبد اﷲ بن محمد (368-463ه). الاستيعاب في معرفة
الأصحاب. بيروت، لبنان: دار الجيل
- ابن عساکر، ابو قاسم علي بن حسن بن هبة اﷲ بن عبد اﷲ بن حسين دمشقي (499-5۷1ه).
تاريخ مدينه دمشق. بيروت، لبنان: دار الفکر
- ابن کثير، ابو الفداء اسماعيل بن عمر (۷01-۷۷4ه). البداية والنهاية. بيروت،
لبنان: دار الفکر
- ابنِ اثير، ابو الحسن علي بن محمد بن عبد الکريم بن عبد الواحد شيباني جزري
(555-630ه).اسد الغابة في معرفة الصحابه، بيروت، لبنان: داراحياء التراث العربي
- حاکم، ابو عبد اﷲ محمد بن عبد اﷲ بن محمد (321-405ه). المستدرک علی الصحيحين.
بيروت، لبنان: دار الکتب العلميه
- خطيب بغدادي، ابو بکر احمد بن علي بن ثابت بن احمد بن مهدي بن ثابت (392-463ه).
تاريخ بغداد. بيروت، لبنان: دار الکتب العلميه
- ذهبي، شمس الدين محمد بن احمد (6۷3-۷48ه). سير اعلام النبلاء.بيروت، لبنان:
مؤسسة الرساله
- عسقلاني، احمد بن علي بن محمد بن محمد بن علي بن احمد کناني (۷۷3-852ه). الاصابة
في تمييز الصحابة، بيروت، لبنان: دار الجيل
- نووي، ابو زکريا يحيیٰ بن شرف بن مری بن حسن بن حسين بن محمد بن جمعه بن حزام
(631-6۷۷ه). تهذيب الاسماء واللغات. بيروت، لبنان: دار الکتب العلميه
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 22 November, 2024 01:46:06 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3806/