Fatwa Online

نوافل ادا کرنے کا شرعی حکم کیا ہے؟

سوال نمبر:3797

اسلام و علیکم مفتی صاحب! اگر ظہر، مغرب اور عشاء کی نماز میں نوافل نہ پڑھے جائیں تو کیا حکم ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ایاز احمد ملک

  • مقام: سرنکوٹ، جموں و کشمیر، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 16 فروری 2016ء

موضوع:نفلی نمازیں  |  نفل

جواب:

نفلی نماز سے مراد وہ نماز ہے جس کا پڑھنا کسی شخص پر لازم نہیں بلکہ یہ پسندیدہ فعل ہے۔ نوافل نہ پڑھنے سے انسان ان کے اجر سے محروم ہوجاتا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ روزِ محشر انسان سے جس چیز کا حساب  سب سے پہلے لیا جائے گا وہ نماز ہے۔ اگر اس نے نماز مکمل طریقے سے ادا کی ہوگی تو اسے نفل نماز کا علیحدہ اجر دیا جائے گا، اور اگر فرائض میں کمی پائی گئی اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے کہے گا: دیکھو کیا میرے بندے کے پاس نفل نمازیں ہیں، تو نوافل سے فرائض کی کمی کو پورا کرو، پھر باقی اعمال کا بھی اسی طرح حساب لیا جائے گا۔

(سنن ابن ماجه)

اس حدیثِ مبارکہ سے پتہ چلتا ہے کہ سنت و نفل کی کتنی اہمیت ہے۔ انسان کو اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت اور بندگی کے لیے پیدا کیا ہے۔ اسے چاہیے کہ اللہ رب کا شکر گزار بندہ بنے اور اپنے رب کے حضور فرض نماز کے علاوہ بھی شکرانے کے طور زیادہ سے زیادہ نوافل ادا کرے تاکہ اللہ تعالیٰ اس سے خوش ہو اور دنیا و آخرت کی تمام مشکلات، اس کے لیے آسان ہو جائیں اور اس سے کاروبار میں بھی خیر و برکت ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 09:24:45 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3797/