حالتِ جنابت میں جس پانی میں ہاتھ ڈالا ہو اس سے غسل کرنے کا کیا حکم ہے؟
سوال نمبر:3780
السلام علیکم! غسلِ جنابت کے لیے رکھے گئے پانی کی ٹھنڈک یا گرمی چیک کرنے کے لیے اس میں ہاتھ ڈالنا جائز ہے؟ کیا ایسے پانی سے غسل ہو جائے گا؟
سوال پوچھنے والے کا نام: امتیاز علی
- مقام: بہاولپور
- تاریخ اشاعت: 02 فروری 2016ء
موضوع:غسل
جواب:
غسل جنابت کے لیے رکھے گئے پانی کی ٹھنڈک یا گرمی چیک کرنے کے لیے جنبی کا اس میں ہاتھ ڈالنا جائز نہیں ہے۔ اگر وہ اس میں ہاتھ ڈال دے تو وہ پانی ناپاک ہو جائے گا اور اس کے ساتھ غسل کرنا بھی جائز نہیں ہوگا۔ پانی چیک کرنے کے لیے دوسرے برتن کے ساتھ الگ نکال لے تا کہ سارا پانی نجس نہ ہو۔ لہٰذا جس پانی میں جنبی ہاتھ ڈال دے اس سے غسل کرنا جائز نہیں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 23 November, 2024 05:53:21 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3780/