جواب:
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا فرمان ہے کہ خواب میں زلزلہ دیکھنا بادشاہ کی طرف سے بلائے عظیم پر دلیل ہے۔ امام ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں زمین کو ہلتے ہوئے دیکھے تو زمین کی حرکت کے مطابق اس ملک کے عوام کو حاکم کی طرف سے رنج و الم پہنچے گا۔ اہل تعبیر کا بیان ہے کہ خواب میں زلزلہ دیکھنے کی تعبیر یہ ہے کہ لوگوں کو کوئی آفت پہنچے گی اور اس ملک میں بیماری پھیلے گی۔ بہرحال خواب میں زلزلہ دیکھنا اہلِ وطن کے لیے مصائب و آلام پر دلالت کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توبہ کی توفیق عطا فرمائے اور فتنہ و فساد سے ملک و قوم کو محفوظ رکھے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔