Fatwa Online

کیا مرغی کی دمچی کھانا جائز ہے؟

سوال نمبر:3773

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! ہمارے ہاں آجکل مہنگائی کی وجہ سے باربی کیو میں تکہ بوٹی اور سیخ کباب کے ساتھ ایک چیز بہت زیادہ مقبول ہو رہی ہے، وہ ہے ’مرغی کی دمچی‘۔ یہ بنیادی طور پر مرغی کی دم کی چربی والا حصہ ہوتا ہے، جو کہ عموما قصائی حضرات مرغی بناتے وقت پھینک دیتے تھے اسے بھنڈری یا دمچی کہتے ہیں۔ لیکن اب تکہ فروش لوگ اس کو خرید کر بطور ’تکہ دمچی‘ فروخت کر رہے ہیں اوریہ قیمت میں بھی تکہ بوٹی اور سیخ کباب سے بہت سستی ہے۔ لوگوں کی اس بارے آراء مختلف ہیں، کچھ اسے جائز جبکہ کچھ مکروہ کہتے ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس بارے میں راہنمائی فرمائیں۔ والسلام

سوال پوچھنے والے کا نام: علی ارسلان

  • مقام: واہ کینٹ
  • تاریخ اشاعت: 11 فروری 2016ء

موضوع:خور و نوش

جواب:

مرغی کی دمچی حلال جانور کے ان چھ اجزاء میں شامل ہے جن میں کراہتِ طبعی پائی جاتی ہے۔ فطرتِ سلیم اور طبعِ نفیس ان اجزاء کو کھانا پسند نہیں کرتی۔ تاہم مرغی کی دمچی کھانا حرام نہیں ہے، اگر کوئی اسے اچھی طرح صاف کر کے کھانا چاہے تو کھاسکتا ہے۔ جواب کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

حلال جانور کے مکروہ اعضاء کون سے ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 23 November, 2024 05:43:35 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3773/