Fatwa Online

نماز جنازہ میں‌ سلام پھیرنے اور ہاتھ چھوڑ‌نے کا طریقہ کیا ہے؟

سوال نمبر:3766

السلام علیکم! کیا نماز جنازہ کی آخری تکبیر کے بعد اور سلام پھیرنے سے قبل دونوں ہاتھ چھوڑدیں گے یعنی دونوں طرف سلام ہاتھ چھوڑ کر پھیرا جاتا ہے یا سلام پھیرنے کے بعد دونوں ہاتھ چھوڑے جاتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمود امجد عاربی

  • مقام: ملتان، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 30 جنوری 2016ء

موضوع:نماز جنازہ

جواب:

حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ایسی کوئی تصریح منقول نہیں جس میں نمازِ جنازہ میں سلام پھیرنے سے پہلے یا بعد میں ہاتھ کھولنے کا ذکر ملتا ہو۔ بعض فقہاء نے نمازِ جنازہ ادا کرنے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے دونوں ہاتھ چھوڑ کر سلام پھیرنے کا کہا ہے، تاہم اس کی کوئی دلیل بیان نہیں کی۔ اس لیے سلام پھیر کر ہاتھ کھولنا یا ہاتھ کھول کر سلام پھیرنا یا دائیں طرف سلام پھرتے وقت دایاں ہاتھ اور بائیں طرف سلام پھیرتے وقت بایاں ہاتھ چھوڑنا، یہ سب جائز ہے۔ ان میں سے کوئی بھی طریقہ اپنانے سے نمازِ جنازہ بلاکراہت ہو جائے گی۔ ممانعت کی ہمارے سامنے کوئی دلیل نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 21 November, 2024 10:36:56 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3766/