موزوں پر مسح کی کیا شرائط ہیں؟
سوال نمبر:375
موزوں پر مسح کی کیا شرائط ہیں؟
سوال پوچھنے والے کا نام:
- تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء
موضوع:عبادات
جواب:
موزوں پر مسح کی درج ذیل شرائط ہیں :
- موزے ایسے ہوں کہ ٹخنے چھپ جائیں۔
- پاؤں سے چپٹے ہوئے ہوں کہ انہیں پہن کر آسانی سے چل پھر سکے۔
- چمڑے کے ہوں یا کم از کم تلا چمڑے کا ہو باقی حصہ کسی اور موٹی چیز کا ہو۔
- وضو کر کے پہنا ہو۔
- نہ پہننے سے پہلے جنبی ہو نہ پہننے کے بعد جنبی ہوا ہو۔
- مقررہ مدت کے اندر پہنے جائیں۔
- کوئی موزہ پاؤں کی تین انگلیوں کے برابر پھٹا ہوا نہ ہو۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
Print Date : 21 November, 2024 08:19:59 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/375/