Fatwa Online

ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:3748

جناب مفتی صاحب السلام علیکم! ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: اسد قریشی قادری

  • مقام: کویت
  • تاریخ اشاعت: 16 اکتوبر 2015ء

موضوع:نماز

جواب:

جس طرح ہم سکول، کالج، آفس یا کسی بھی جگہ جانے کے لیے استطاعت کے مطابق با وقار لباس پسند کرتے ہیں اسی طرح ہمیں بارگاہِ الہٰی میں حاضر ہونے کے لیے اچھا لباس پہننا چاہیے۔ حدیث مبارکہ ہے:

ان الله احق ان يتزين له

اللہ زیادہ حق رکھتا ہے کہ اس کے لیے زینت اختیار کی جائے۔

طبرانی، المعجم الاوسط، 9:144، 9368

لہٰذا سر ڈھانپ کر نماز ادا کرنا باعث اجرو ثواب ہے لیکن ننگے سر بھی بلا کراہت نماز ہو جاتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 November, 2024 07:29:38 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3748/