کیا اللہ تعالیٰ کو اِلٰہُ الْاٰلِہ کہنا کیسا ہے؟
سوال نمبر:3737
السلام علیکم! گذارش ہے کہ یااِلٰہَ الْاٰلِہ (اے معبودوں کے معبود) کہنا کیسا ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: ایم۔ ایچ۔ قادری
- مقام: نامعلوم
- تاریخ اشاعت: 30 اکتوبر 2015ء
موضوع:ایمانیات
جواب:
اللہ تعالیٰ کو ’الٰہُ الآلہ‘ کہنا جائز نہیں۔ ہمارا ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ کے
سوا کوئی لائقِ عبادت نہیں ہے، اس لیے سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی معبود بھی نہیں ہے۔
جب کوئی دوسرا معبود ہی نہیں ہے تو اللہ تعالیٰ کو معبودوں کا معبود کہنا چہ معنیٰ
دار؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 04 December, 2024 01:36:14 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3737/