Fatwa Online

دورانِ طواف وضو ٹوٹ جانے پر کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:3729

دورانِ طواف وضو ٹوٹ جانے یا نماز کا وقت ہونے کی صورت میں کیا حکم ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 15 ستمبر 2015ء

موضوع:طواف  |  عمرہ کے احکام و مسائل  |  حج

جواب:

دوران طواف وضو ٹوٹ جانے یا نماز کا وقت ہو جانے کی صورت میں طواف وہیں چھوڑ کر وضو یا نماز پڑھنے چلے جائیں اور واپس آ کر اگر چار چکر یا اس سے زیادہ کئے تو اس صورت میں اسی طواف پر بنا کی جائے گی۔ یعنی جتنے چکر رہ گئے ہوں انہیں پورا کرلیں تو طواف پورا ہو جائے گا۔ پہلے چکر سے شروع کرنے کی ضرورت نہیں لیکن اگر طواف چار چکر سے کم کیا تو اس صورت میں طواف شروع سے کرنا ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 20 April, 2024 12:18:54 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3729/