Fatwa Online

موسم سرما میں احرام کے اوپر گرم کپڑا اوڑھنے کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:3724

کیا موسم سرما میں احرام کے اوپر سے گرم کپڑا اوڑھنا جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 15 ستمبر 2015ء

موضوع:احرام کے احکام

جواب:

موسم سرما میں احرام کے اوپر کمبل یا اونی چادر وغیرہ بغیر سلائی کے اگرچہ دو چار ہوں اوڑھنے کی اجازت ہے۔ سوتے وقت اوپر سے روئی کا لبادہ چہرہ چھوڑ کر بدن پر ڈال لینا یا نیچے بچھا لینا بھی جائز ہے۔ لیکن موسم سرما میں احرام کے اوپر سے گرم جبہ یا قیمص پہننا جائز نہیں۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک اعرابی کو حالتِ احرام میں جبہ پہنے ہوئے دیکھا تو اسے اتارنے کا حکم دیا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 22 November, 2024 09:20:31 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3724/