Fatwa Online

کیا خواتین حج و عمرہ کے دوران حیض روکنے کی ادویات استعمال کرسکتی ہیں؟

سوال نمبر:3701

کیا حج و عمرہ کے سفر میں شرعی اعتبار سے حیض روکنے کی دوائی کا استعمال جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2015ء

موضوع:حج

جواب:

خواتین اس مبارک سفر میں ایسے عارضہ سے بچنے کے لئے ادویات استعمال کر سکتی ہیں۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اﷲ عنہما سے جب پوچھا گیا:

’’کیا عورت ایسی دوا استعمال کر سکتی ہے جس کی وجہ سے وہ واپسی تک حیض سے محفوظ رہے۔‘‘

انہوں نے فرمایا:

’’میں اس میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتا بلکہ فرمایا اس سلسلہ میں پیلو کا پانی مفید ہوتا ہے۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 23 November, 2024 04:58:53 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3701/