Fatwa Online

کیا خواتین بالوں‌ کا عطیہ دے سکتی ہیں؟

سوال نمبر:3697

کیا عورتیں بالوں کی مخصوص لمبائی کا عطیہ دے سکتی ہیں؟ کیا کینسر کے مریض عورتیں اصلی بالوں سے بنی وگز استعمال کر سکتی ہیں؟ وہ خواتین جو بیماری کی وجہ سے اپنے بال کھو چکی ہیں؟ کیا عورتیں عطیہ کی نیت سے بال کٹوا سکتی ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سدرہ فاروق

  • مقام: کراچی پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 23 اکتوبر 2015ء

موضوع:جدید فقہی مسائل

جواب:

جن خواتین کے بال بیماری کی وجہ گِر جاتے ہیں، ان کے لیے اصلی بالوں سے بنی وگز استعمال کرنا جائز ہے۔ اسی طرح وہ خواتین جن کے بالوں کی لمبائی زیادہ ہو وہ مشروط طور پر ایک مخصوص لمبائی کا عطیہ دے سکتی ہیں۔ بالوں کا عطیہ کرنے کی پہلی شرط یہ ہے کہ بال اتنے چھوٹے نہ کیے جائیں کہ مَردوں سے مشابہت پیدا ہوجائے، اور دوسری شرط ہے کہ بال مخصوص ضرورت مند عورت کو دیے جائیں، بیچنا منع ہے۔ یہ عطیہ باامرِ مجبوری جائز ہے۔

یہاں اس بات کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ حدیث مبارکہ میں وگ لگانے والوں پر لعنت کی گئی۔ یہ ان خواتین و حضرات کے بارے میں ہے جو بال ہونے کے باوجود بغیر کسی وجہ کے وگز لگانے کو عادت بنا لیتے ہیں۔ اس کا سبب غیرمعمولی فیشن کی حوصلہ شکنی ہے، تاکہ فضول خرچیوں کا راستہ بند ہو اور معاشرے اعتدال پسندی کی طرف بڑھے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 26 April, 2024 06:39:38 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3697/