Fatwa Online

کیا روزہ کی حالت میں نہر میں یا پول نہانا جائز ہے؟

سوال نمبر:3684

السلام علیکم محترم مفتی صاحب! مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ روزہ کی حالت میں نہر میں یا پول نہانا جائزہے کیا؟ کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ کیا ڈوبکی لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ مہربانی فرما کر مفصل جواب عنائت فرمائیں!

سوال پوچھنے والے کا نام: محمداسد زماں

  • مقام: گوجرانوالہ
  • تاریخ اشاعت: 17 اگست 2015ء

موضوع:روزہ

جواب:

حالتِ روزہ میں نہر یا پول میں نہانے کی ممانعت تو نہیں ہے، تاہم اس بات کی احتیاط لازم ہے کہ نہاتے ہوئے کان، ناک یا منہ میں پانی نہ جائے۔اگر ڈبکی لگانے سے پانی حلق سے نیچے اتر گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 04 December, 2024 01:49:04 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3684/