زوجین کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو چھونے کا کیا حکم ہے؟
سوال نمبر:3670
بیوی کی شرم گاہ کو ہاتھ لگانے کا کیا حکم ہے؟ بیوی کو خاوند کی شرم گاہ پر ہاتھ لگانے کا کیا حکم ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: صدام خان
- مقام: عارف والا
- تاریخ اشاعت: 08 فروری 2016ء
موضوع:زوجین کے حقوق و فرائض
جواب:
زوجین کا ایک دوسرے سے بوس و كنار کرنا، معانقہ کرنا اور چھونا جائز ہے۔ صرف دبر
ميں دخول (يعنى پاخانہ والى جگہ جماع کرنا) اور حيض و نفاس كى حالت ميں بيوى سے ہمبستری
كرنا حرام ہے۔ لہٰذا میاں بیوی ایک دوسرے کی شرمگاہ کو چھوسکتے ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 23 November, 2024 06:01:04 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3670/