Fatwa Online

کیا ملازمت کی جگہ چند دن قیام کرنے والے ملازمین وہاں قصر نماز پڑھیں گے؟

سوال نمبر:3661

زید ایک جگہ ملازم ہے اور اس جگہ زید نے اپنی رہائش و آسائش کے لئے سال بھر کا سامان بھی رکھا ہو ا ہے مگر وہ اس جگہ پندرہ یوم قیام نہیں کرتا بلکہ آٹھ یا سات یوم گزار کر پھر ایک دو یوم کے لئے گھر آجاتا ہے اور دو دن کے بعد واپس اپنی نوکری کی جگہ چلا جاتا ہے اور حسب معمول سات آٹھ دن گزار کر واپس گھر آجا تا ہے۔ ایسی صورت میں زید نوکری کی جگہ قصر نماز پڑھے گا یا مکمل؟ بینوا و توجروا

سوال پوچھنے والے کا نام: علی اصغر

  • مقام: کوئٹہ
  • تاریخ اشاعت: 12 جون 2015ء

موضوع:مسافر کی نماز

جواب:

اگر زید کے اہل و عیال اپنے اصلی گھر میں ہیں اور ملازمت کی جگہ پر اس کے ساتھ رہائش پزیر نہیں، بلکہ ملازمت کی جگہ زید کی عارضی رہائش ہے اور اصل گھر سے ملازمت کی جگہ کا فاصلہ اڑتالیس (48) میل یا تقریباً سوا ستتر (77.14) کلومیٹر سے زائد ہے تو زید جب بھی وہاں پندرہ (15) دن سے کم قیام کا ارادہ کرے گا، مسافر رہے گا اور قصر نماز پڑھے گا۔ اگر پندرہ (15) دن یا اس سے زیادہ رہنے کا ارادہ کرلیا تو وہ مقیم ہوجائے گا اور نماز پوری پڑھے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 10:34:41 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3661/