Fatwa Online

کیا مؤذن کے کردار سے نماز کی ادائیگی متاثر ہوتی ہے؟

سوال نمبر:3656

السلام علیکم! اگر ایک موذن کی بیوی کے کسی غیرمسلم شخص سے ناجائز تعلقات ہوں‌ تو کیا ایسے موذن کی آذان پر نماز ہوجائے گی؟

سوال پوچھنے والے کا نام: علی حامی

  • مقام: حیدرآباد، الہند
  • تاریخ اشاعت: 22 جون 2015ء

موضوع:معاشرت

جواب:

مذکورہ مؤذن کی آذان سے نمازیوں کی نماز پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ان کی نماز ہو جائے گی۔ لیکن یہ عمل اچھا نہیں ہے۔ اس مؤذن کو سوچنا چاہیے کہ واقعی اس کے گھر میں کوئی ایسی خرابی ہے تو اس کو دور کیا جانا ضروری ہے۔ اسے بیوی کو سمجھانا چاہیے کہ اس کی حرکات اس کے شوہر کی ناموس اور احکامِ شرعیت کی خلاف ورزی ہیں۔ اگر وہ باز آجائے تو درست ورنہ اسے ایک رجعی طلاق دے کر سدھرنے کا موقع دے۔ اگر اس کے بعد بھی باز نہیں آتی تو عدت کے بعد نکاح ختم ہوجائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 23 November, 2024 03:55:44 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3656/