پانی تلاش کیے بغیر تیمم سے نماز ہوگی یا نہیں؟
سوال نمبر:364
پانی تلاش کیے بغیر تیمم سے نماز ہوگی یا نہیں؟
سوال پوچھنے والے کا نام:
- تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء
موضوع:تیمم | طہارت
جواب:
تیمم وہاں جائز ہے جہاں چاروں طرف ایک ایک میل تک پانی میسر نہ ہو۔ اگر پانی
تلاش کیے بغیر تیمم کر کے نماز پڑھ لی اور بعد میں تلاش پر پانی مل جائے تو اسے
چاہیے کہ نماز کو دہرائے، بصورتِ دیگر نماز ہو جائے گی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
Print Date : 04 December, 2024 01:34:32 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/364/