کیا نماز میں درود ابراہیمی کے علاوہ کوئی اور درود پڑھا جاسکتا ہے؟
سوال نمبر:3630
السلام علیکم! نماز میں درود ابراہیمی کے علاوہ کوئی اور درود بھی پڑھا جاسکتا ہے؟ جیسا کہ صرف صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم یا کوئی اور۔
شرعی رہنمائی فرما دیجیئے۔ شکریہ
سوال پوچھنے والے کا نام: لیاقت علی اعوان
- مقام: گھوٹکی
- تاریخ اشاعت: 25 مئی 2015ء
موضوع:نماز
جواب:
نماز میں درودِ ابراہیمی پڑھنا سنت ہے اور امت میں تواتر کے ساتھ چلا آرہا ہے۔
اس لیے نماز میں صرف درودِ ابراہیمی ہی پڑھ سکتے ہیں، اس کے علاوہ کوئی اور درود نہیں پڑھ سکتے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 04 April, 2025 10:38:33 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3630/