Fatwa Online

کتنی مقدار میں دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوگی؟

سوال نمبر:3572

السلام و علیکم مفتی صاحب! اللہ پاک آپ کو اجر دے اور آ پ کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین میرا سوال یہ ہے کہ بچہ کتنا اور کتنی بار کسی عورت کا دودھ پیے تو رضاعت ثابت ہو گی ؟

سوال پوچھنے والے کا نام: انیس احمد

  • مقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 28 اپریل 2015ء

موضوع:احکام رضاعت

جواب:

اگر بچے کی عمر اڑھائی سال سے کم ہو اور وہ کسی عورت کا دودھ پی لے تو اس سے رضاعت ثابت ہو جاتی ہے، خواہ اس نے ایک بار پیا ہو اور ایک قطرہ ہی پیا ہو رضاعت کے ثبوت کے لیے کافی ہے۔ اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

 رضاعت کتنی عمر تک ثابت ہوتی ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 20 April, 2024 06:16:28 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3572/