Fatwa Online

کیا مستقل نل بندی کروانا جائز ہے؟

سوال نمبر:3561

السلام علیکم! میرے پوچھے گئے سوال نمبر3532 کا جواب ملا کہ بچوں کی پیدائش کے درمیان وقفہ یا منصوبہ بندی کیلیے نل بندی جائز ہے۔ مگر میرے پوچھنے کا مطلب یہ تھا کہ مستقل نل بندی (آپریشن کروا کے ہمیشہ کیلیےبچوں کی بندش) کروانا کیسا عمل ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: لیاقت علی اعوان

  • مقام: اوکاڑہ
  • تاریخ اشاعت: 09 فروری 2016ء

موضوع:ضبط تولید  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

اگر ماہر معالج، عورت کی صحت کے پیشِ نظر فیصلہ کریں کہ مزید بچوں کی پیدائش کی صورت میں اسے بہت زيادہ کمزوری ہوجائے گی یا عورت کے بیمار ہونے کا خدشہ ظاہر کریں یا حمل و ولادت کی وجہ سے عورت کی جان جانے کا خطرہ ہو تو زن و شوہر کی رضامندی سے مستقل نس بندی بھی جائز ہے۔ اس کی وضاحت ہم نے آپ کے گزشتہ سوال ’نل بندی (عورتوں کا آپریشن) کروانا کیسا ہے؟‘ میں کر دی تھی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 20 April, 2024 06:59:13 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3561/