جواب:
جی ہاں! عورت حالت حیض میں مہندی لگا سکتی ہے۔ حدیث مبارکہ میں ہے:
عَنْ مُعَاذَةَ أَنَّ اِمْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ رضی اﷲ عنها قَالَتْ: تَخْتَضِبُ الْحَائِضُ؟ فَقَالَتْ: قَد کُنَّا عِندَ النَّبِیِّ صلی الله علیه وسلم وَنَحْنُ نَخْتَضِبُ فَلَمْ يَکُن يَنْهَانَا عَنْه.
ابن ماجه، السنن، کتاب الطهارة وسننها، باب الحائض تختضب، 1: 357، رقم: 656
’’حضرت معاذہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا سے دریافت کیا: کیا حائضہ مہندی لگا سکتی ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہم رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں مہندی لگاتیں تھیں، آپ ہمیں اس سے منع نہیں فرماتے تھے۔‘‘
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔