Fatwa Online

خواب میں‌ سانپ کے ڈسنے کی کیا تعبیر ہے؟

سوال نمبر:3558

السلام علیکم! میں نے خواب میں سانپوں کا ہجوم دیکھا، بہت زیادہ تعداد میں سانپ تھے۔ کچھ سانپ گٹھوں کی صورت میں تھے۔ میں ان سانپوں سے بچتا بچاتا نکل جاتا ہوں۔ تھوڑا آگے جاتا ہوں تو ایک سانپ مجھے ڈس لیتا ہے۔ مجھے بتایا جاتا ہے کہ یہ بلیک کوبرا ہے جس کے کاٹنے سے بندہ کچھ دیر بعد مر جاتا ہے۔ ڈسنے کے کچھ دیر بعد تک تو میری حالت ٹھیک رہتی ہے۔ لیکن بعد میں میری حالت غیر ہونے لگ جاتی ہے۔ میں انتظار میں ہوتا ہوں کہ کوئی مجھے آ کر اس کے تریاق کا ٹیکا لگائے۔ اسی اثنا میں ایک بندہ انجکشن لے کر آ جاتا ہے اور مجھے لگا دیتا ہے۔ تھوڑی دیر بعد میں سنبھل جاتا ہوں۔ براہ مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں۔ میں اس بارے میں بہت پریشان ہوں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد فاروق ساجد

  • مقام: چنیوٹ
  • تاریخ اشاعت: 26 مارچ 2015ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

مذکورہ بالا خواب کی تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ خواب کو مستقبل میں دشمن کی طرف سے نقصان کا اندیشہ ہے۔ لہٰذا آپ محتاط رہیں، اور حسبِ توفیق صدقہ و خیرات کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 24 November, 2024 11:46:34 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3558/