سُنی لڑکی اور لڑکے کا نکاح خوان اگر غیرسُنی ہو، تو کیا نکاح قائم ہوجائے گا؟
سوال نمبر:3548
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ لڑکا اور لڑکی دونوں سنی ہوں اور ان کا نکاح خوان شیعہ ہو تو کیا نکاح قائم ہوجائے گا؟
سوال پوچھنے والے کا نام: شاہد علی کھوسو
- مقام: جامشورو
- تاریخ اشاعت: 31 مارچ 2015ء
موضوع:نکاح
جواب:
شرعاً عاقل اور بالغ لڑکے اور لڑکی کا دومسلمان گواہوں کی موجودگی میں طے شدہ حق
مہر کے عوض رضامندی سے ایجاب و قبول کرنا نکاح کو قائم کردیتا ہے۔ خطبہ نکاح سنت اور
باعث برکت ہے۔ خطبہ پڑھنے والا کوئی بھی ہو، ایجاب و قبول سے نکاح قائم ہوجائے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 24 November, 2024 07:10:24 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3548/