کیا ضروری ڈاک یا کاغذات دینے والے کے لے بھی تین سے زائد بار دستک دینا منع ہے؟
سوال نمبر:3543
السلام علیکم! آداب معاشرت میں سے ہے کہ کسی کے گھر پر تین بار دستک دینے کے بعد جواب نہ ملے تو واپس لوٹ جاؤ، مگر ان ملازمین کے لیے کیا حکم ہے؟ مثلاً ٹی سی ایس والا، بل دینے والا اور ڈاک دینے والا؟ جب یہ لوگ کسی کے گھر جاتے ہیں کوئی ڈاک، بل، یا کوئی خط وغیرہ دینے کے لیے تو کئی بار دستک دینی پڑتی ہے پھر جاکر کوئی گھر سے باہر آتا ہے۔ اس کے بارے میں اسلام کا کیا حکم ہے؟ آگاہ فرمائیں۔ شکریہ
سوال پوچھنے والے کا نام: عبدالحق انصاری
- مقام: نارووال
- تاریخ اشاعت: 31 مارچ 2015ء
موضوع:معاشرت
جواب:
اگر کوئی ایسی ڈاک یا بِل ہے جس کو کسی فرد کے حوالے کر کے دستخط لینا ضروری ہیں،
تو یہ حالتِ مجبوری ہے جس کے لیے حکم کی نوعیت دوسری ہے۔ اس حالت میں تین سے زائد بار
بھی دستک دی جاسکتی ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:محمد شبیر قادری
Print Date : 21 November, 2024 09:52:10 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3543/