Fatwa Online

اگرامام بھول جائے تو اس کو یاد کروانے کا کیا طریقہ ہے؟

سوال نمبر:3541

السلام علیکم! نماز میں لقمہ دینے کا شرعی حکم کیا ہے؟ اگر نماز میں امام سے کوئی بھی بھول ہو جائے تو لقمہ دینے کا طریقہ کار کیاہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عبد ا لخالق کتری

  • مقام: ماتلی، ڈسٹرکٹ بدین، سندھ
  • تاریخ اشاعت: 31 مارچ 2015ء

موضوع:نمازِ باجماعت کے احکام و مسائل

جواب:

اگر امام آیت میں یا اس کے علاوہ کہیں بھول جائے تو اس کو یاد کروانا جائز ہے، بلکہ بعض اہل علم نے اسے واجب قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں کئی احادیث صحیحہ وارد ہیں۔

امام اگر بقدر واجب، چھوٹی تین آیات یا ایک ایسی بڑی آیت جو چھوٹی تین آیات کے برابر ہو، قرات کر لینے کے بعد بھولتا ہے تو اسے لقمہ نہ دیا جائے اور نہ ہی امام انتظار کرے، بلکہ اسے فوراً رکوع چلا جانا چاہیے۔

اگر امام قرات کے علاوہ رکوع، سجدہ یا تشہد میں بھول جائے تو اسے ’’اللہ اکبر‘‘ کہہ کر یاد کروایا جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 27 November, 2024 08:09:12 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3541/