جواب:
عورت کے لیے ہاتھ، پاؤں اور چہرے کا چھپانا واجب نہیں، جبکہ بقیہ سارے جسم کو چھپانا ضروری ہے۔ جس طرح عورت پر پردہ واجب ہے اسی طرح مرد کے لیے نگاہیں نیچی رکھنا اور غیر محرم عورتوں کو نہ دیکھنا واجب ہے۔ جب کوئی عورت شرعی پردہ کا اہتمام کر لیتی ہے تو اس کے بعد اس کے ہاتھ پاؤں اور چہرے کو دیکھنے والا مرد گنہگار ہے نہ کہ وہ عورت۔ اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے: عورت کے پردے کے بارے میں کیا احکام ہیں؟
عورت کا سارا بناؤ سنگھار اس کے شوہر کے لیے ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ اپنے بناؤ سنگھار کو غیر محرموں کے سامنے ظاہر نہ کرے۔ اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:
بناؤ سنگھار کس حد تک اور کس کے لئے جائز ہے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔