کیا موجودہ سادات اہلِ بیت ہیں یا آلِ رسول (ص)؟
سوال نمبر:3537
السلام علیکم مفتی صاحب! میں نوکری تلاش کر رہا ہوں کوئی وظیفہ بتائیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال ہو۔
میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا موجودہ سادات اہلِ بیت میں سے ہیں؟
سوال پوچھنے والے کا نام: ایس کے شاداب
- مقام: اڑیسہ، الہند
- تاریخ اشاعت: 31 مارچ 2015ء
موضوع:متفرق مسائل
جواب:
- نوکری کی تلاش جاری رکھیں، اور ساتھ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا بھی کرتے
رہیں۔ جب اس نے چاہا قبول ہوجائے گی۔
ہر نماز کے بعد گیارہ (11) مرتبہ حسبي الله ونعم الوکيل
نعم المولیٰ و نعم النصير کا ورد کریں۔ اس سے پہلے اور آخر پر گیارہ گیارہ مرتبہ
درود و سلام پڑھیں۔
- موجودہ سادات اہل بیت رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نہیں ہیں۔ قرآن پاک میں
فرمان خدا تعالیٰ نے رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کو ’’اہل
بیت‘‘ کے لقب سے نوازا، جبکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا علی،
سیدہ فاطمہ، امام حسن اور امام حسین رضوان اللہ علیہم کو چادر تطہیر میں لے کر
’’اہل بیت‘‘ میں شامل فرمایا۔ باقی تمام سادات آل رسول تو ہیں، مگر اہل بیت نہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 24 November, 2024 10:00:26 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3537/