Fatwa Online

ایک مستحق کے لیے جمع کردہ صدقات دوسرے مستحق پر خرچ ہو سکتے ہیں؟

سوال نمبر:3530

<p>السلام علیکم! زید (مستحق فرد) کے علاج کے لیے مخیرحضرات سے جمع کی ہوئی رقم میں سے کچھ رقم بکر (مستحق فرد) کے علاج کے لیے خرچ کی جا سکتی ہے؟ جبکہ زید کو اپنےعلاج کیلیے خرچ ہونے والی رقم کا نہیں پتہ کہ کہاں سے آ رہی ہے؟</p> <p>راہنمائی درکار ہے۔</p>

سوال پوچھنے والے کا نام: لیاقت علی اعوان

  • مقام: اوکاڑہ
  • تاریخ اشاعت: 12 مارچ 2015ء

موضوع:صدقات

جواب:

مخیر حضرات نے اگر کسی ایک مخصوص فرد کے علاج کے لیے کسی فرد یا ادارے کو کوئی رقم دی ہے، تو وہ صرف اُسی فرد کا حق ہے جس کے لیے دی گئی ہے۔ اس رقم سے صرف اسی کا علاج جائز ہے۔ اس کے برعکس اگر انہوں نے تمام مستحقین کے علاج کے لیے ادارے کو صدقہ و خیرات کی رقم فراہم کی ہے، تو پھر زید، بکر سمیت تمام مستحق افراد اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس صورت میں ایسی رقم سے ہر مستحق کا علاج جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 November, 2024 09:13:01 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3530/