خواب میں کتے کے کاٹنے کی تعبیر کیا ہے؟
سوال نمبر:3526
السلام علیکم! خواب میں تین کتّوں کا ایک ساتھ بائیں ہاتھ کو منہ میں ڈال لینا اور کاٹنا پھر میرا ان کو بائیں ہاتھ سے زمین پر پٹخ پٹخ کے مار دینا۔ اس دوران ان کا گوشت میرے منہ میں جانا اور میرا اُس کو تھوکنا۔ اس خواب کی تعبیر کیا ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: عرفان اکرم
- مقام: کامونکے
- تاریخ اشاعت: 13 مارچ 2015ء
موضوع:خواب اور بشارات
جواب:
آپ کے بیان کردہ خواب کی تعبیر یہ ہے کہ محتاط رہیں اور اپنی حفاظت پر توجہ دیں۔
مخالفین کسی بھی طرح سے آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 22 November, 2024 03:29:30 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3526/