Fatwa Online

کیا نکاح فارم پر دستخط کرنا ایجاب و قبول کے قائم مقام ہے؟

سوال نمبر:3524

السلام علیکم! اگر لڑکی صرف نکاح فارم پر دستخط کرے اور ایجاب و قبول نہ کرے تو کیا نکاح قائم ہو جاتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عبدالرحمٰن ڈوگر

  • مقام: اسلام آباد
  • تاریخ اشاعت: 12 مارچ 2015ء

موضوع:نکاح

جواب:

اگر کنواری لڑکی شرم و حیا کی وجہ سے زبان جواب نہ دے، لیکن نکاح فارم پر بلا جبر و اکراہ رضامندی سے اس نیت سے دستخط کرے کہ اس کا نکاح ہو رہا ہے تو نکاح قائم ہو جائے گا۔ ایسی عورت جس کی دوبارہ شادی ہو رہی ہو اس کا ایجاب و قبول کے لیے زبان سے بولنا ضروری ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 22 November, 2024 01:27:26 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3524/