Fatwa Online

فرشتے کون ہیں اور کس چیز سے پیدا کئے گئے ہیں؟

سوال نمبر:35

فرشتے کون ہیں اور کس چیز سے پیدا کئے گئے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 19 جنوری 2011ء

موضوع:ایمان بالملائکۃ

جواب:

فرشتے اللہ تعالیٰ کی نوری مخلوق ہیں، لہٰذا ان کے متعلق یہ عقیدہ رکھنا غلط ہے کہ وہ انسانی روحیں یا صفات الٰہیہ ہیں یا نیکی اور بدی کی طاقتیں ہیں۔

ملائکہ کی حقیقت کے بارے میں کئی اقوال ہیں جن میں سے متفقہ اقوال یہ ہیں:

فَذَهَبَ أکْثَرُ الْمُسْلِمِيْنَ إِلٰی أنَّهَا أجْسَامٌ لَطِيْفَةٌ، قَادِرَةٌ عَلَی التَّشَکُّلِ بِأشْکَالٍ مُخْتَلِفَة.

بيضاوي، التفسير، 1 : 80، 81

’’پس جمہور مسلمانوں کے مطابق ملائکہ وہ لطیف نورانی اجسام ہیں جنہیں (اپنی لطافت و نورانیت کے باعث) مختلف شکلیں بدلنے پر قدرت حاصل ہوتی ہے۔‘‘

حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

خُلِقَتِ الْمَلَائِکَةُ مِنْ نُوْرٍ، وَ خُلِقَ الْجَانُّ مِنْ مَارِجٍ مِّنْ نَّارٍ، وَ خُلِقَ آدَمُ مِمَّا وُصِفَ لَکُمْ.

1. مسلم، الصحيح، 4 : 2294، رقم : 2996

’’فرشتوں کو نور سے پیدا کیا گیا، جنات کو شعلہ زن آگ سے پیدا کیا گیا اور آدم کو اس شے سے پیدا کیا گیا ہے جس کی صفت اللہ تعالیٰ نے تمہیں بیان فرمائی ہے (یعنی خاک سے)۔‘‘

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 21 November, 2024 09:54:10 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/35/