Fatwa Online

معصوم افراد کی جان خطرے میں‌ ڈالنے والے شخص کے بارے میں‌ شریعت کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:3475

<p>السلام علیکم! عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ لوگ شہر میں سڑک پر الٹی سمت میں گاڑی اور موٹر سائیکل چلا رہے ہوتے ہیں۔ اس طرح نہ صرف اپنی اور اپنے خاندان والوں کی زندگی خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ سڑک استعمال کرنے والے دوسرے افراد کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔ کافی لوگ اس طرح جان سے بھی ہاتھ دھو چکے ہیں۔</p> <p>ایسے گاڑی چلانے کے بارے میں کیا فتویٰ ہے؟</p>

سوال پوچھنے والے کا نام: محمّد یوسف

  • مقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 30 جنوری 2015ء

موضوع:متفرق مسائل  |  معاشرت

جواب:

اﷲ تعالیٰ کا واضح حکم ہے:

 وَلَا تُلْقُوْا بِاَیْدِیْکُمْ اِلَی التَّهْلُکَةِج وَاَحْسِنُوْاج اِنَّ اﷲَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَo

اور اپنے ہی ہاتھوں خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو، اور نیکی اختیار کرو، بے شک اﷲ نیکوکاروں سے محبت فرماتا ہے۔

البقرة، 2: 195

وَلَا تَقْتُلُوا اَنْفُسَکُمْ ط

اور اپنی جانوں کو مت ہلاک کرو۔

النساء، 4: 29

زندگی اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی امانت ہے، جان بوجھ کر اپنی اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنا امانت میں خیانت کے مترادف ہے۔ لہٰذا اپنی یا دوسرے کی بےمقصد جان ضائع کرنا حرام ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 17 April, 2024 03:42:20 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3475/