Fatwa Online

نمازِ جمعہ و عیدین کی شرائط کیا ہیں؟

سوال نمبر:3468

السلام علیکم مفتی صاحب! میرا سوال جمعہ اور عیدین کے شروع کروانے سے متعلق ہے۔ ہمارے گاؤں کی آبادی تقریباً چھہ ہزار (6000) نفوس پر مشتمل ہے۔ گاؤں‌ میں‌ ایک ہائی سکول اور ایک ڈسپنسری بھی قائم ہے۔ اشیائے خورد و نوش سوائے بڑے گوشت کے بھی دستیاب ہیں۔ ہمیں جمعہ اداء کرنے کےلیے چودہ (14) کلو میٹر دور شہر جانا پڑتا ہے، جس میں کافی مشکل کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ سواری نہیں‌ ملتی۔ ہم نے کئی بار اپنے گاؤں میں‌ جمعہ کی نماز شروع کروانے کی کوشش کی مگر قریبی دو مدارس نے فتویٰ‌ جاری کیا کہ اس گاؤں‌ میں‌ جمعہ و عیدین نہیں‌ ہوسکتیں۔ جبکہ کچھ علماء نے جواز کا فتویٰ جاری کیا ہے۔ اس طرح ہم جواز اور عدمِ‌ جواز کی کشمکش میں‌ ہیں۔ براہِ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں‌ مدلل جواب دیں‌ تاکہ ہم اس کشمکش سے نکل سکیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: علی ناصر

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 22 جنوری 2015ء

موضوع:نماز جمعہ

جواب:

مذکورہ بالا آبادی اور حالات کے پیشِ نطر آپ کے گاؤں میں نمازِ جمعہ شروع کرنا اشد ضروری ہے۔ مدلل جواب کے لیے ملاحظہ فرمائیں:

جامع مسجد بنانے کی کیا شرائط ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 11:08:11 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3468/