Fatwa Online

کیا ’فرزندانِ توحید‘ کی اصطلاح کا استعمال درست ہے؟

سوال نمبر:3465

السلام علیکم! کیا فرماتے ہیں علمائے اسلام کہ لفظ “فرزندان توحید“ لکھنا درست ہے؟ اور کیا اس سے توحید کی نفی اور عقیدہ عیسائیت کا اظہار نہیں ہوتا؟ اللہ تعالٰی تو توحید کو “لم یلد ولم یولد“ کہہ کر بیان فرما رہے ہیں، اور ہمارے یہاں قلمکار فرزندانِ توحید لکھ کر اس توحید کے ہزاروں لاکھوں فرزند بنا ڈالتے ہیں؟ براہ مہربانی تفصیل سے جواب مرحمت فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: علی عمران

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 21 جنوری 2015ء

موضوع:متفرق مسائل  |  توحید  |  ایمانیات

جواب:

’’فرزندانِ توحید‘‘ سے مراد (معاذاللہ) توحید کے بیٹے نہیں بلکہ توحید پرست ہے، اور توحید پرست توحید کے ماننے والے کو کہا جاتا ہے۔ اس سے توحید کی نفی ہوئی اور نہ ہی عقیدہ عیسائیت کا اظہار ہوتا ہے۔ بلکہ اس کا معنیٰ یہ بن جاتا ہے کہ ’’خدائے واحد کے ماننے والے‘‘۔ اس میں شانِ ’لم یلد ولم یولد‘ کی بھی کسی طرح مخالفت نہیں ہوتی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 19 April, 2024 04:11:29 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3465/