Fatwa Online

کیا غیر مسلم کے ہاتھوں‌ پکا ہوا گوشت کھانا جائز ہے؟

سوال نمبر:3455

السلام علیکم! ایک مسلمان کافر کے ہاتھ گوشت منگواتا اور پکواتا ہے، تو اس کا کیا حکم ہے؟ زید کہتا ہے کہ ناجائز ہے تو اس کا قول صحیح ہے یا نہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد فاروق عطاری

  • مقام: گوپی گنج، یو پی، ہند
  • تاریخ اشاعت: 13 جنوری 2015ء

موضوع:ذبح کے احکام

جواب:

ایک مسلمان کے لیے غیرمسلم کے ہاتھ سے منگوایا ہوا اور پکویا ہوا گوشت کھانا جائز ہے، بشرطیکہ اس کے ہاتھ میں نجاست وغیرہ نہ لگی ہو۔ اس میں غیرمسلم کتابی (یہودی اور عیسائی) یا غیرکتابی (ہندو، سکھ، بدھ، جین اور دھریے وغیرہ) کا کوئی فرق نہیں۔ البتہ ایسے غیرمسلم جو اہلِ کتاب میں سے نہ ہو اس کے ہاتھ کا ذبیحہ جائز نہیں ہے۔ اگر کسی غیرکتابی نے کوئی حلال جانور بھی ذبح کیا تو اس کا گوشت ایک مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے، حرام ہے۔ کیونکہ غیراہلِ کتاب ذبح کرتے وقت اللہ کا نام نہیں لیتے اس لیے ان کا ذبیحہ حرام ہے، چاہے اسے کوئی ہندو پکائے یا مسلمان۔ اگر جانور کو مسلمان یا اہلِ کتاب نے ذبح کیا اور ہندو نے پکایا تو پھر کھانا جائز ہے۔ جہاں تک احتیاط اور نظافت کی بات ہے تو ایسے مسلمان سے پکوانا جو پاک صاف رہتا ہو، زیادہ بہتر ہے۔

مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

یہود و نصاری کا ذبیحہ کن شرائط کے ساتھ جائز ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 24 November, 2024 10:11:51 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3455/