Fatwa Online

نمازِ فجر کی عدم ادائیگی کی صورت میں نمازِ جمعہ کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر:3446

اگر صبح کی نماز نہ پڑھےتو جمعہ کی نماز کےلیے کیا حکم ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محسن علی

  • مقام: ابو ظہبی
  • تاریخ اشاعت: 06 جنوری 2015ء

موضوع:نماز جمعہ

جواب:

نمازِ فجر کی عدم ادائیگی کی صورت میں نمازِ جمعہ کو نہیں چھوڑا جاسکتا۔ اگر کسی وجہ سے نمازِ فجر ادا نہ کی گئی ہو تو نمازِ جمعہ اداء کی جا سکتی ہے۔ ہر نماز اپنے مقررہ وقت پر فرض ہے، اور کسی بھی نماز کی ادائیگی کسی دوسری نماز سے مشروط نہیں۔

اگر نمازِ فجر ادا نہیں کی تو بہتر یہ ہے کہ نمازِ جمعہ سے پہلے اس کی قضاء پڑھ لی جائے۔ اگر پہلے قضاء نہ کر سکے تو بھی نمازِ جمعہ کی ادائیگی میں خلل نہیں آئے گا۔ بعد میں قضاء پڑھ لی جائے۔ نمازِ جمعہ کسی بھی طرح نمازِ فجر کی ادائیگی سے مشروط نہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 21 November, 2024 10:21:54 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3446/