غسل کی کتنی اقسام ہیں؟
سوال نمبر:344
غسل کی کتنی اقسام ہیں؟
سوال پوچھنے والے کا نام:
- تاریخ اشاعت: 26 جنوری 2011ء
موضوع:غسل | طہارت
جواب:
غسل کی تین اقسام ہیں :
1۔ غسلِ فرض
درج ذیل صورتوں میں غسل فرض ہو جاتا ہے :
- جنبی کے لیے۔
- عورت کا حیض و نفاس سے فارغ ہونے کے بعد۔
- شہوت کے ساتھ منی کا نکلنا۔
2۔ غسلِ مسنون
درج ذیل امور کی ادائیگی کے لیے غسل کرنا سنت ہے :
1۔ جمعہ کی نماز کے لیے۔
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
اَلْغُسْلُ يَوْمَ الجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَی کُلِّ مُحْتَلِمٍ.
بخاری، الصحيح، کتاب الجمعة، باب الطيب للجمعة، 1 : 300، رقم :
840
’’ہر بالغ پر جمعہ کا غسل لازم ہے۔‘‘
2۔ عیدین کی نماز کے لیے۔
ابن ابی شيبة، المصنف، 1 : 500، رقم : 5771
3۔ حج یا عمرہ کا احرام باندھنے کے لیے۔
ترمذی، الجامع، أبواب الحج، باب ماجاء في الاغتسال عند الإِحرام، 2 : 181، رقم : 830
4۔ حج کرنے والوں کے لیے میدان عرفات میں زوال کے بعد۔
ابن ابی شيبة، المصنف، 2 : 68
3۔ غسلِ مستحب
درج ذیل امور کے لیے غسل کرنا مستحب ہے :
- جو آدمی پاکیزگی کی حالت میں مسلمان ہوا ہو۔
- جو بچہ عمر کے اعتبار سے بالغ ہو۔
- جو شخص جنون کے عارضہ سے صحت یاب ہوا ہو۔
- نشتر لگوانے کے بعد۔
- میت کو غسل دینے کے بعد۔
- شبِ برات میں عبادت کے لیے۔
- لیلۃ القدر میں بطورِ خاص عبادت کے لیے۔
- مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے لیے۔
- مدینہ طیبہ میں داخل ہونے کے لیے۔
- قربانی کے دن مزدلفہ میں ٹھہرنے کے لیے۔
- طوافِ زیارت کے لیے۔
- سورج گرہن کی نماز کے لیے۔
- نمازِ اِستقاء کے لیے۔
- خوف کے وقت۔
- دن میں سخت اندھیرے کے وقت۔
- تیز آندھی کے وقت۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
Print Date : 21 November, 2024 06:57:12 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/344/