خواب میں کسی گمشدہ کو گھر لوٹتے دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟
سوال نمبر:3427
السلام عليكم جنابِ محترم! عرض ہے كے ميں نے ایك خواب ديكھا ہے جس كي تعبير ميرے اور مير ے گھر والوں كے ليے بہت اہم ہے۔ ميرى بہن بیس (20) دن پہلے كہيں كھو گئي ہے، اس كي عمر بیس 20 سال ہے اور جو بارہ 12 سال سے بیمار ہے۔ ميں نے اسے خواب ميں ديكھا کہ وہ سرخ رنگ كے موٹر كار ميں آتى ہے، ايك لڑكا بھى اس کے ساتھ ہوتا ہے۔ ميں ا پنى بہن كو گھر لے آتى ہوں۔ اور گھر ميں دونوں پاؤں پھيلا كر بیٹھ جاتى ہے۔ براہ مہربانى جلدى تعبیر بتا دیجیے، سب گھر والے بہت پريشان ہیں۔
سوال پوچھنے والے کا نام: آصف
- مقام: پشاور
- تاریخ اشاعت: 23 دسمبر 2014ء
موضوع:خواب اور بشارات
جواب:
آپ کے بیان کردہ خواب سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ مذکورہ بچی پریشان ہے۔ آپ لوگ بھرپور
کوشش سے اسے تلاش کریں۔ اس کی گمشدگی کی اطلاع نزدیکی پولیس اسٹیشن میں کریں اور اخبار
وغیرہ میں اشتہار دے کر اس کو تلاش کریں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 21 November, 2024 05:31:47 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3427/