Fatwa Online

خواب میں‌ آسمان سے سنگ باری دیکھنے کی کیا تعبیر ہے؟

سوال نمبر:3406

السلام علیکم! میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ آسمان سے بڑے بڑے پتھر برس رہے ہیں یعنی آسمان سے سنگ باری ہو رہی ہے اور مجھ سمیت لوگ اپنی جان بچانے کے لئے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔ برسنے والے پتھر اتنے بڑے ہیں کہ مسجد کے گنبد اور میناروں کو بھی تباہ ہوتے دیکھا ہے اور دوسری عمارتوں کو بھی۔ براہ کرم مجھے اس خواب کی تعبیر بتا دیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: ذیشان حیدر

  • مقام: لاہور پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 17 دسمبر 2014ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

آپ کا خوب دراصل پوری دنیا اور بالخصوص عالمِ اسلام میں ہونے والی تباہی کا عکس ہے۔

خواب میں آسمان سے پتھروں کا برسنا، اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہم پر مسلط ہونے والی تباہی ہماری شامتِ اعمال ہے۔ اگر ہم نے بد اعمالیوں سے کنارہ کشی اختیار نہ کی تو یہ تباہی بڑھتی چلی جائے گے۔

ہم سب اہلِ اسلام کا فریضہ ہے کہ اللہ پاک سے توبہ و استغفار کریں، اور اعمالِ صالحہ کی کثرت کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 22 November, 2024 07:34:49 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/3406/